پاکستان فٹبال ٹیم ایک میچ کیلئے انڈونیشیا چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 164 نمبر کی رینکنگ رکھنے والی پاکستان ٹیم پر فیڈریشن نے صرف ایک میچ کی خاطر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں۔ پاکستان فٹبال ٹیم گذشتہ روز انڈونیشیا کے خلاف ایک میچ کھیلنے کیلئے لاہور سے روانہ ہو گئی۔ ٹیم میں 18 کھلاڑی اور سات آفیشلز شامل ہیں۔
 پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان میچ کل 21 جون کو کھیلا جائیگا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف، احسان اﷲ، محمد احمد، محمد بلال، محمد سہیل، محمد سلمان، فیصل اقبال، احسان اﷲ، محسن علی، بلاول الرحمان، محمود خان، صدام حسین، نوید احمد، محمد ذیشان، اشفاق الدین، شیر علی، منصور خان اور عبدالسلام شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں شملان المبارک ہیڈ کوچ، کامران مہدی، حسن بلوچ، تنویر احمد، اصغر خان انجم، زاہد تاج اور فاروق جمال شامل ہیں۔