ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 17 رنز درکار، 2 وکٹیں باقی

ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 17 رنز درکار، 2 وکٹیں باقی

ٹرینیڈاڈ (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کی شکست یقینی ہو گئی۔ کیویز کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لئے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے نیوزی لینڈکو 17 رنز درکار ہیں جبکہ 2 وکٹیں باقی ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 221 جبکہ کالی آندھی نے 460 رنز بنائے تھے۔