فٹبال ورلڈ کپ:آج کے میچز کا شیڈول

برازیلیا (  اے پی پی)  فٹ بال ورلڈ کپ  میں آج)تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔  پہلا میچ گروپ ڈی میں شامل اٹلی اور کوسٹاریکا کے درمیان ریسیفی میں کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان ایل سلواڈور میں کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں ہونڈراس اور ایکواڈور کے درمیان کیورٹیبا کے مقام پرکھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا اور 5 جولائی کو کو ختم ہوگا، سیمی فائنل مرحلہ 8 جولائی کو شروع ہوگا اور 9 جولائی کو ختم ہوگا ۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ 12 جولائی کو کھیلا جائیگا‘ فائنل  13 جولائی کو ہوگا۔
 ریو ڈی جنیرو میں کھیلا جائیگا۔