فٹبال ورلڈکپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت 2 گرفتار

فٹبال ورلڈکپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت 2 گرفتار

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے دوران سٹیڈیم کے باہر غیرقانونی طور پر میچ کی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 2 ٹاؤٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیفا انتظامیہ کے مطابق دونوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی اور تحقیقات کی جائینگی کہ ان کے پاس یہ ٹکٹ کیسے پہنچ گئے۔ دونوں کو برازیلین پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے ایک فرانسیسی زبان بولتا ہے۔