فٹبال ورلڈکپ میں دو بھائی ایک دوسرے کے مخالف کھیلیں گے

فورٹا لیزا (سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گھانا اور جرمنی کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا جس میں دو بھائی ایک دوسرے کیخلاف کھیلیں گے۔ گھانا کی طرف سے کیون پرنس بوئٹنگ جبکہ جرمنی کی طرف سے جیرم بوئٹنگ کھیلیں گے۔ گھانا کی طرف سے کھیلنے والے کیون پرنس بوئٹنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ میچ میں مارو یا مر جاؤ والی پالیسی کے مطابق کھیلیں گے۔ گھانا کی ٹیم پہلے میچ میں امریکہ سے ہار گئی تھی۔ جیرم بوئٹنگ کے مطابق دونوں بھائیوں کا ورلڈکپ میں کوئی رابطہ نہیں۔ جرمنی کی نگاہیں پرتگال کو ہرانے کے بعد گھانا کے خلاف کامیابی پر ہیں۔ کیون کے مطابق کھیل میں مایوسی نہیں کریں گے۔ دونوں بھائی برلن میں پیدا ہوئے اور وہ سوتیلے ہیں۔ باپ پرنس جو برازیل میں ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کیلئے موجود ہیں، نے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں دونوں بیٹوں کے ساتھ ہیں کوئی جیتے یا ہارے اس سے کوئی غرض نہیں البتہ دعا ہے کہ دونوں میں سے کوئی زخمی نہ ہو۔