فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا : کوچ سپین

برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) سپین فٹبال ٹیم کے کوچ وائی سنٹ ڈیل بوسک نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد کوچ کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں ہے۔ اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ یہ وقت مستقبل کے بارے میں سوچنے کا نہیں ہے۔ ناکامی سے سبق سیکھنا ہو گا مگر کسی بھی چیز کو سیکھنے کیلئے چار سال کا عرصہ کافی ہوتا ہے۔