بیلجیئم فٹبال ٹیم کے کپتان ان فٹ پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہو سکے

برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) بیلجیئم فٹبال ٹیم کے کپتان ونسنٹ کمپنی گذشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے۔ کوچ مارک ولموٹس کے مطابق وہ گروئن انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں شریک نہیں ہوئے۔ بیلجیئم نے اتوار کو روس کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔ میڈیکل سٹاف نے ان کی معاونت کی ہے اور امید ہے وہ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔