برازیلین ماڈل اینڈریسا کو پرتگالی فٹبال ٹیم کے پریکٹس سیشن سے نکال دیا گیا

ساؤپاؤلو (سپورٹس ڈیسک) برازیلین ماڈل اینڈریسا اراچ کو پرتگال فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ سے باہر نکال دیا گیا۔ وہ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آنے پر خوش آمدید کہنے گئی تھیں۔ وہ خصوصی طور پر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنا چاہتی تھیں۔ اینڈریسا نے کہا کہ وہ رونالڈو کو ’’گڈلک‘‘ کہنے آئی تھی۔ تاہم بعدازاں انہیں حکام نے ملنے کی اجازت دیدی۔