انگلینڈ‘ کیمرون بھی فٹبال ورلڈکپ سے آئوٹ‘ یوروگوئے‘ کروشیا کامیاب‘ کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرا دیا

انگلینڈ‘ کیمرون بھی فٹبال ورلڈکپ سے آئوٹ‘ یوروگوئے‘ کروشیا کامیاب‘ کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرا دیا

 منائوس (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ اور کیمرون کی ٹیمیں بھی فٹ  بال ورلڈ  کپ سے باہر ہوگئیں۔یورو گوئے اور کروشیا کی ٹیمیں کامیاب جبکہ کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو ہرادیا۔ کروشیا نے کیمرون کو چار صفر سے آوٹ کلاس کر کے فائنل۔16کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن سپین کے بعد کروشیا کے ہاتھوں چار صفر کی شکست کے بعد کیمرون کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ کروشیا کی ٹیم جودس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی،سارا وقت کھیل پر چھائی رہی۔ کروشیا کے پیری سیک نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور پہلا ہاف ختم ہونے سے نو منٹ قبل ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ اس کے بعد کروٹ کھلاڑی الیکس سانگ کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا،جس کے بعد دس کھلاڑی رہ گئے۔ لیکن اس سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے،اور دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں اس نے دوسرا گول کر دیا۔ اس کے بعد کروشیا کے کھلاڑیوں نے میچ پر اپنی گرفت کو کمزور نہیں ہونے دیا،اور مزید دو گول کر کے کیمرون کے فتح کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا،اورٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔  گروپ سی کے میچ میں کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔کولمبیا کے آخری سولہ ٹیموں میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یورو گوئے نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔انگلش کھلاڑی شکست پر میدان میںروتے رہے۔