آخری میچ بارش کی نذر، بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز دو صفر سے جیت لی

آخری میچ بارش کی نذر، بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز دو صفر سے جیت لی

میرپور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بھارت نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر 40 اوورز کے میچ میں 34.2 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی اور باقی ماندہ کھیل مکمل نہ ہو سکا۔