لدھیوالہ وڑائچ:فاسٹ بائولر حسنھ علی کی ایم این اے میاں طارق محمود سے ملاقات، سٹیڈیم کی تعمیر پر مشاورت
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) کرکٹ چمپینز ٹرافی کے ہیرو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے مقامی ایم این اے میاں طارق محمود سے ملاقات کی جس میں لدھیوالہ وڑائچ میں کرکٹ سٹیڈیم بنانے کے حوالے سے سات ایکڑ اراضی کی فراہمی کے بارے مشاورت کی گئی۔ ایم این اے میاں طارق نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے حسن ہمارا سرمایہ ہے اس نے ہمارے ملک کا نام روشن کیا ہے اور انشااللہ لدھیوالہ وڑائچ میں حسن کے نام سے کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے ۔جس کے لئے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرنے کے فوری بعد کام شروع کر دیا جائے گا۔