ورلڈ چیمپئن شپ: یوسین بولٹ آئندہ ماہ آخری بار مقابلوں میں شرکت کرینگے
لندن (سپورٹس ڈیسک ) دنیا کے تیزترین انسان اور جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئندہ ماہ لندن میں ورلڈ چیمپئن شپ میں سومیٹر ریس اور سو ضرب چارمیٹر ریلے ریس میں شرکت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دینگے ۔ بولٹ نے آٹھ بار اولمپک گولڈ میڈل جیتا ہے اور ایتھلیٹکس کی دنیا میں آئیکون کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں ۔