یو ایس اوپن کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
نیویارک (سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن 2017 کی انعامی رقم میں نو فیصد اضافہ کردیا گیا ‘ مجموعی طور پر 50ملین ڈالر انعامی رقم دی جائیگی۔مرد اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فاتح کو فی کس 3.7ملین ڈالرز جبکہ رنر اپ کو فی کس 1.825ملین ڈالرز‘ڈبلز کے فاتح کو چھ لاکھ 75ہزار ڈالر ملیں گے جو اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے 2016 کے مقابلوں میں رقم میں 49.2فیصد کااضافہ کیا گیا ہے‘2.9ملین ڈالرز انعام دیا جائیگا۔