پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کےزیر اہتمام ٹورنامنٹ اگست میں ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے اگلے ماہ اگست میں پہلا آغا ارشد میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ خالد بشیر کے مطابق ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹس اور ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لینگی جو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہونگی۔ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض لاہور باسکٹ بال ایسوسی ایشن انجام دے گی۔