نجم سےٹھی کو بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ
اسلام آباد( وقائع نگار) نجم سیٹھی کو مزید تین سال کے لیے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر نامزد کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ مےں درخواست دائر کردی گئی ہے طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس مےں موقف اختےار کےا گےا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مس مینجمنٹ کے باعث کرکٹ کو نقصان پہنچا درخواست مےں مزےد کہا گےا ہے کہ نجم سیٹھی اچھی شہرت کے مالک نہیں، وہ پی سی بی کے تمام معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیںپی ایس ایل میں پاکستانی کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، فنڈز میں بھی خرد برد کی گئی درخواست مےں عدالت سے استد عا کی گئی ہے کہ پی سی بی میں بے قاعدگیوں کی نیب جبکہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں عدالت سے استد عا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو قانونی معاملات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا جائے درخواست پر فیصلے تک پی سی بی کے انتخابات روک کر شہریار خان کو بطور چیئرمین کام جاری رکھنے کا حکم دیا جائے اور نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بطور پیٹرن انچیف پی سی بی بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ، چیئرمین پی سی بی، نجم سیٹھی اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے