آٹھویں بار ومبلڈن ٹائٹل جیتنا خواب سے کم نہیں :راجرفیڈرر
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے کہا کہ ریکارڈ توڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،آٹھویں بار ومبلڈن ٹائٹل حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔ ایک انٹرویو میں راجر فیڈرر نے کہاکہ پیٹ سمپراس ان کے فیورٹ کھلاڑی رہے ہیں ان کے ریکارڈز کو توڑنا ناقابل یقین ہے ،انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی پیٹ سمپراس کو پیچھے چھوڑیں گے۔فیڈرر کا کہنا تھا کہ کیریئرکا آٹھواں ومبلڈن ٹائٹل جیتنا انتہائی خوشی کا باعث ہے۔سوئس ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرناپڑتی ہے۔یوسین بولٹ ہوں ،ویلینٹو روسی ،مائیکل شوماکر یا مائیکل جورڈن ہر ایک محنت سے ہی آگے بڑھا۔