لاہور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) قازقستان میں ایشین بٹھیل ٹرایتھل چیمپئین شپ میں پہلی بار شرکت کرکے 3میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، 20جولائی بروز جمعرات 2بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے کانفرنس ہال نمبر1میں تقریب کا انعقاد کیا جائےگا، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے سیکرٹری چودھری ظہور احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی بار ایشین بٹھیل ٹرایتھل(سوئمنگ، رننگ ، شوٹنگ) چیمپئین شپ میں شرکت کرکے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے، پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن پینٹاتھلون کے فروغ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے تقریب میں سپورٹس سے وابسطہ شخصیات شریک ہوں گی اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔