36ویں قومی مینز اور پہلی قومی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
لاہو(اے پی پی ) لاہور میں36 ویں قومی مینز اور پہلی قومی ویمن باکسنگ چیمپئن شپ 20 جنوری سے واپڈا سپورٹس کمپلیکس شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،پنجاب ،سندھ ،اسلام آباد ،آرمی ،نیوی ،پی اے ایف ،واپڈا ،ریلویز ،کراچی پورٹ ٹرسٹ ،کراچی الیکٹرک ،پولیس ،آزاد جمو کشمیر ،فاٹا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اِن ٹیموں کے 150کھلاڑی 10مختلف کیٹیگریز میں ایک دوسرے کے مّد ِ مقابل ہوں گے ۔باکسنگ کے کھیل کو خواتین میں مقبول بنانے کے لئے پہلی ویمنز نیشنل باکسنگ چمپیئن شپ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔