اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔اعصام اور جرگن میلزر نے پہلے راونڈ میں کروشیا کے میٹ پاوک اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راونڈ کیلئے کو الیفائی کیا، البتہ بھارت کے معروف اسٹار لینڈر پیس ایک ہی راﺅنڈ کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈبلز ایونٹ میں انہیں اور برازیلین جوڑی دار آندرے کو فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور بلغاریہ کے میکس میرنی کی جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیر کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38