قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ تیسرے ون میچ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی اور بیٹنگ نے بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جس طرح بابر اعظم نے پرفارم کیا اس سے لگ رہا تھا کہ آج300سے زائد رنز بنیں گے لیکن نیچے آنے والے کھلاڑیوں نے پرفارم ہی نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ ٹیم سینئر کھلاڑیوں پر انحصار کرتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں الٹا حساب چل رہا ہے ،سینئرز کی جگہ جونیئرز کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی نئی ٹیم پر ابھی تک پرانی ٹیم والا اثر ہے ،اگر ٹاپ آرڈر ناکام ہو جائے تو مڈل آرڈر اور نیچے آنے والے بلے باز سارا الزام اوپر والے کھلاڑیوں پر لگا دیتے ہیں,اب کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو کھیلنا پڑتا ہے اور اپنی غلطیوں کو دوسروں پر ڈالنے سے کام نہیں چلتا ۔محمد یوسف نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کو گیم کے بارے میں بہت زیادہ نہیں پتہ ہوتا ،یہ بس آتے ہیں اور کھیلنا شروع کردیتے ہیں،منصوبہ بندی کہیں نظر نہیں آتی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024