ہش پپیز پولو کپ ٹورنامنٹ ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہش پپیز پاکستان پولو کپ ٹورنامنٹ 2014ءکا ٹائٹل ڈائمنڈ پیٹنس نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ڈائمنڈ پیٹنس اور 4 کروپس/ ایچ بی پی کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آدھے گول کے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی۔ میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے احمد علی ٹوانہ نے تین گول سکور کیے جبکہ راجہ تیمور ندیم اور کامران نور الدین نے ایک ایک گول کیا۔ راجہ سمیع اﷲ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں گارڈ گروپ/ میجک ریورز نے نیو ایج ٹیم کو 4 کے مقابلے 6 گول سے مات دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔