پی سی بی قطر ویمنز ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز ....پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

دوحہ (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی قطر ویمنز ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔ کپتان ڈیوپریز 14 اور کیب 11 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ لی 7، چیٹی صفر، فرٹنر 2، لوبسر 2، لیوٹس 9، ہایس اسمٰعیل صفر پر آﺅٹ ہوئیں۔ ٹائرون 9 اور ڈینٹلز 8 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہیں۔ سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے دو دو، اسماویہ اقبال، ثانیہ خان، ثناءمیر اور قیظہ خلیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے ہدف 14 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ جویریہ رﺅف 3، نین عابدی 28، سدرہ امین 5، قنیطہ جلیل 21 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں۔ بسمہ معروف 4 اور کپتان ثناءمیر ایک سکور پر ناٹ آﺅٹ رہیں۔ ٹائرون نے دو، کیپ اور لوبسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نین عابدی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئر لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 97 رنز بنائے جویریہ ر¶ف 17، نین عابدی ایک، سدرہ امین 15، ندا ڈار 28 رنز بناکر آ¶ٹ ہوئیں۔ سیمہ معروف 18 رنز پر ناٹ آوٹ رہیں میکارتھی، جوائس اور ٹائس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آئر لینڈ نے ہدف 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ شنگٹن نے 15، فلیمنگ نے 9 کپتان جوائس نے 28، ٹائس نے ایک سکور بنایا۔ سی جوائن 20 رنز پر ناٹ آ¶ٹ رہی۔ اسماویہ اقبال، ثانیہ خان اور سعدیہ یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔