پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوچز، کھلاڑیوں کا ٹمپرنگ کیمپ اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوچز اور کھلاڑیوں کا دو روزہ ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ میں پنجاب کے مختلف ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 27 کوچز نے حصہ لیا۔ شاہد جاوید نے کوچز کو کھیل کے نئے قوانین اور کوچنگ کے متعلق آگاہ کیا۔ کوچنگ کورس کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جوڈو لیگ ٹورنامنٹ جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔