پریمیئر فٹ بال میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ کے ای ایس سی اور پی اے ایف ٹیموں کے درمیان فٹبال گراونڈ کینٹ میں کھیلا گیا جس میں کے ای ایس سی ٹیم نے دو کے مقابلے تین گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد ریاض نے دو جبکہ سنڈے ابویومی نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ فیصل ٹاون فٹبال گراونڈ لاہور میں مسلم فٹبال کلب اور کے پی ٹی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔