پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے آج بنگلہ دیش میں سیکورٹی کاجائزہ لینے کیلئے اہم ملاقاتیں کریں گے

ڈھاکہ (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کرنل (ر) اعظم آج آئی سی سی کی میٹنگ سے قبل بنگلہ دیش میں سیکورٹی کاجائزہ لینے کیلئے اہم ملاقاتیں کریں گے ،گرین شرٹس کیلئے بھی 22 فروری کی نشستیں ب±ک کرا لی گئی ہیں، بنگلہ دیش میں امن و امان کی خراب صورتحال اور پاکستان مخالف جذبات کے سبب مصباح الیون کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے، سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستانی آفیشل کرنل (ر) اعظم ہفتے کو ڈھاکہ پہنچ گئے۔