ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انڈر 19 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان آج متوقع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور انڈر 19 ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان آج متوقع۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے تینوں ٹورنامنٹس کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاءاشرف کو بھجوا رکھے ہیں قوی امکان ہے کہ کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری کے بعد آج باقاعدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھجوائے جانے والے ناموں کی فٹنس رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جس کی روشنی میں ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے عدالت سے بحالی کے بعد ٹیموں کے اعلان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تین روز کی مہلت مانگی تھی جو آج ختم ہو جائے گی۔