ون ڈے سیریز : نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوبیس رنز سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

نیپیئر (آئی این پی) جنوبی افریقہ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی بھارتی گھر کے شیر نکلے، نیوزی لینڈ نے 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 24رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووز میں 7 وکٹوں پر 292 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیئم سن نے 71،اینڈرسن 68،راس ٹیلر نے 55 اور برینڈن میک کولم نے 30رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بھارتی ٹیم 293رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے 48.4اووز میں 268 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی123رنز بنا کر نمایاں رہے اس کے علاوہ صرف شیکھر دھون32 اور کپتان دھونی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میکلن ٹاش نے 4، اینڈرسن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اینڈرسن کو شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔