ماڈل ٹاﺅن میں فن ریس، لڑکیوں میں فاطمہ، لڑکوں میں علی کامیاب

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول ، گلبرگ ٹاﺅن کے زیرانتظام ماڈل ٹاﺅن میں فن ریس کا انعقاد کیا گیا ۔لڑکوں کی ریس میں علی عباس جبکہ لڑکیوں میں فاطمہ سلیم فاتح رہیں۔ماڈل ٹاﺅن سینٹرل پارک سے ڈی پی ایس سکول تک منعقد ہونیوالی ریس کے مہمان خصوصی ایم پی اے محسن لطیف تھے جبکہ اس موقع پر اے سی ماڈل ٹاﺅن طارق منظورچانڈیو، ٹی ایم او گلبرگ میاں ندیم انور اور ٹی ایس او آصف ورک موجود تھے۔ لڑکوں کی فن ریس میں تین سو سے زائد شرکاءنے دوڑ میں حصہ لیا جس میں علی عباس فاتح رہے جبکہ حسیب احمد دوسرے ، نوید احمد تیسرے اور ابوبکر نے چوتھے نمبرپر رہے۔ لڑکیوں کی فن ریس میں سکولوں کی طالبات نے دوڑ میں حصہ لیا جس میں فاطمہ سلیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ سدرہ اکرم دوسرے اور عائشہ فیاض تیسرے نمبر پر رہیں۔