سلیکشن کمیٹی نے موقع دیا تو توقعات پر پورا اترونگا: عبدالرزاق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ میں مکمل فٹ ہوں فارم کو حاصل کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ سلیکشن کمیٹی کو اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ کر چکا ہوں سلیکشن کمیٹی نے اگر موقع دیا تو توقعات پر پورا اتروں گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اسی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں تاکہ میری فارم اور فٹنس برقرار رہے۔