ذکاءاشرف کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہم منصب سے رابطے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان آج ون ٹو ون ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے تحت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آج پی سی بی کے سربراہ کے ساتھ باضابطہ رابطے کا امکان ہے کیونکہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں نئے سربراہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے بات کرینگے اور ایک بار پھر نئے سکیورٹی پلان کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کو آگاہ کرینگے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ویجیلنس جو بنگلہ دیش کے دورہ پر ہیں کی رپورٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھجوائے جانے والے سکیورٹی پلان کے تحت رپورٹ تیار کر کے حکومت پاکستان کی وزارت خارجہ کو بھجوائی جائے گی۔