دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 30 رکنی ٹیم کا اعلان

 جمیکا(آئی این پی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 کیلئے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 30 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کالی آندھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں اعزاز کا دفاع کرے گی، 30 رکنی اسکوارڈ میں دھواں دھار بلے باز کرس گیل کے علاوہ کیون پولارڈ، روی رام پال، ڈیرن سیمی، ، مارلن سیمﺅل ، ،دیوانے اسمتھ، چیڈوک والٹن، آندرے رسل، کیمرون روچ، راوی رامپال ، دنیش رامدین ، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر، ڈیلورن جونسن ، انڈریو فلیچر، ریاد ایمرٹس، فیڈل ایڈورڈ، شیلڈن کوٹرل اور دیگر شامل ہیں۔