آسٹریلین اوپن ٹینس : اعصام الحق کی جوڑی کو شکست ‘ سرینا ولیمز کا سفر بھی ختم

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز ایونٹ میں شکست کا سامنا۔ عالمی نمبرون سرینا ولیمز بھی اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور روہن بھوپننا کو تیسرے راونڈ میں فلپائنی کھلاڑی ٹریٹ ہیوئی اور برطانیہ کے ڈومینک انگلوٹ کی جوڑی نے چھ چار اور سات چھ سے شکست دی۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبرون سرینا ولیمز نے سال کے آغاز میں ہی شکست کا مزہ چکھ لیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی ٹینس سٹار کا سفرختم ہو گیا۔ ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں سرینا کو سربیا کی اینا ایوانووچ نے چار چھ،چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔سریناولیمزکی پچیس میچز کے بعد یہ پہلی شکست ہے جبکہ سربین کھلاڑی پہلی بارسیریناولیمزکوشکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔۔ اٹلی کی پنٹیا نے جرمنی کی انجلیق کربر کو سخت مقابلے کے بعد چھ ایک، چھ چار اور سات پانچ سے زیر کر لیا۔امریکی سرینا ولیمز کا بھی سفر ختم ہو گیا سربیا کی اینا آئیوانووک نے امریکی سٹار سرینا ولیمز کو چھ ایک، چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی سربیا کے نووک ڈجکووچ نے اٹلی کے فوگنینسی کو چھ تین، چھ صفر اور چھ دو سے ہرایا سویڈن کی وارونیکا نے سپین کی ابرڈو کو چھ تین، سات تین اور سات پانچ سے قابو کیا چین کی نالی نے روس کی میکار ووا کو چھ دو اور چھ صرف سے شکست دی سپین کے ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے میئر کو پانچ سات، سات پانچ، چھ دو اور چھ ایک سے ہرایا تمام کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔