آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ایشنز کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی

سڈنی (اے پی پی) ایشز میں کلین سویپ کرنے کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 244 رنز کا ہدف 40 اوور میں 3 وکٹوںپر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر اور شان مارش نے بالترتیب 71 ، 71 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، انگلش ٹیم 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔ ایون مورگن نے 54 اور ٹم بریسنن نے (ناٹ آﺅٹ) 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایلسٹر کک 35 ، این بیل 29 ، گیری بیلنس 26 اور روی بوپارہ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن کولٹر نائل نے تین جبکہ جیمز فوکنر اور ڈینیئل کرسچن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 40 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 71 رنز بنائے، انہیں بین سٹوکس نے این بیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرایا۔ شان مارش نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے، بریڈ ہیڈن (ناٹ آﺅٹ) 37 ، کپتان مائیکل کلارک 34 اور ایرن فنچ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس جورڈن، روی بوپارہ اور بین سٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔