دبئی اوپن: وینس نے سیمی فائنل میں شحارپیر کو ہرا دیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) وینس ولیمز نے سخت سیکورٹی میں کھیلے گئے میچ میں اسرائیلی کھلاڑی شحارپیر کو شکست دے کر دبئی اوپن کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ امریکی کھلاڑی نے تماشائیوں کی محدود گنجائش والے کورٹ ٹو پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں 1-6‘ 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔ شحارا پیر امارات میں کھیلنے والی پہلی اسرائیلی خاتون کھلاڑی ہیں جبکہ گزشتہ سال انہیں ویزہ دینے سے انکار کر دیاگیا تھا۔ میچ کے بعد شحارپیر نے کہا کہ وہ زندگی بھر اس ٹورنامنٹ کو یاد رکھیں گی۔ اسرائیلی سٹار نے کہاکہ انہوں نے دبئی میں بہت دوست بنائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ جیتنا ان کا خواب تھا بدقسمتی سے وہ شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا تاہم انہیں یہاں کوئی شکایت نہیں۔