انگلینڈ نے پہلے ٹونٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی (ریڈیو مانیٹرنگ) دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے سات وکٹوں سے پاکستان کی ٹیم کو شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے 18.3 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز شعیب ملک نے 33 بنائے جب کہ 26 گیندوں کا سامنا کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں فواد عالم نے 23، عبدالرزاق 22، عمر اکمل نے 13 نمایاں رنز بنائے۔ اوپنر عمران نذیر 2 اور عمران فرحت 14 رنز بنا سکے جب کہ انگلینڈ کے پیٹرسن اور مورگن نے بالترتیب 43 اور 67 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلا دی دونوں کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوئے۔ رزاق اور یاسرعرفات نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی طرف سے بریسنبن اور بورڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کے مورگن مین آف دی میچ رہے۔ آج دونوں ٹیمیں سیریز کا دوسرا میچ کھیلیں گی۔