ہرارے ٹیسٹ: بنگلہ دیش 134 رنز پر آﺅٹ‘ زمبابوے نے 442 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 7 وکٹوں پر 187 رنز بنا کر مجموعی طور پر 442 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 134 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ زمبابوے نے حریف ٹیم کو فالوآن کرنے کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کو ترجیح دی۔ بنگلہ دیش نے کل کے سکور 95 رنز ایک کھلاڑی آ¶ٹ پر پہلی اننگز شروع کی تو اس کے بلے باز کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ میزبان ٹیم کے با¶لرز نے ان کو بے بس کر کے رکھ دیا۔ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ دوسری وکٹ 102، تیسری 112، چوتھی 123، پانچویں 124 اور چھٹی وکٹ 134 کے سکور پر گری۔ اس کے بعد چار وکٹیں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئیں۔ پوری ٹیم 134 رنز تک ہی محدود رہی۔ زمبابوے کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا مگر کپتان برینڈن ٹیلر پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ڈٹ گئے۔ وہ 81 رنز پر ناٹ آ¶ٹ ہیں۔