چیف آرکیٹکٹ گیمز 27 اپریل سے شروع ہونگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس ایسوسی ایشن چیف آرکیٹیکٹ پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس زیرصدرات زاہد جاوید راجہ ڈائریکڑ آرکیٹکچر پنجاب و صدر سپورٹس ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تیسری چیف آرکیٹکٹ سپورٹس گیمز 27 تا 28 اپریل کو نشتر سپورٹس کمپلیکس نزد قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگی۔