مونٹی کارلوماسٹرزٹینس:اعصام اور راجرکو کوارٹر فائنل میں شکست

مونا کو(سپورٹس ڈیسک ) مونٹی کارلوماسٹرزٹینس میں اعصام الحق اورجولین راجرکا سفرکوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا۔ پاک ڈچ جوڑی کوڈبلزایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مونٹی کارلومیں کھیلے جانیوالے کلے کورٹ ایونٹ کے ڈبلزکوارٹرفائنل میں فورتھ سیڈ اعصام اورجولین کا مقابلہ تھا فرانس کے جولین بینی تو اورسربیا کے نیناد زیمون جچ کے پئیرسے تھا۔ بینی تواورزیمون جچ نے سٹریٹ سیٹس میں چھ دواورسات پانچ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے سیٹ میں اعصام اورجولین کی جانب سے خاص مزاحمت نہیں ہوئی اورمخالف جوڑی نے سیٹ چھ دوسے اپنے نام کرلیا۔ دوسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، اعصام اورجولین سیٹ کوٹائی بریک تک لے جانے میں کامیاب رہے لیکن بینی تو اورزیمون جچ نے سیٹ سات پانچ سے جیت کرمیچ اپنے نام کرلیا۔