قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا اختتام خوش گوار یادوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں.

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا اختتام خوش گوار یادوں کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں.

کراچی میں نیوزکانفرنس کے دوران مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کی چار روزہ کپ کے بعد ون ڈے کپ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ لگانے کا مقصد انگلینڈ کے موسم سے ہم آہنگ ہونا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپنگ کے شعبے میں مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔