قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انکا شادی کا کوئی فوری منصوبہ نہیں تاہم وہ جلد شادی کرسکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انکا شادی کا کوئی فوری منصوبہ نہیں تاہم وہ جلد شادی کرسکتے ہیں۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کیمپ میں نوجوان بولرز کو سیکھنا ہوگا کہ بے جان وکٹ پر کس طرح بال کی جاتی ہے۔ سابق کپتان نے کہاکہ ہمارے بولرز شریف ہیں چھکا کھاتے ہیں اور سر جھکا کر چلے جاتے ہیں۔ انہیں سیکھنا ہوگا کہ کس طرح فاسٹ باؤلرز جارحانہ رویہ اپناتے ہیں۔ سابق پیسر نے بتایا کہ ہمارے باؤلرز ڈبل مائنڈڈ ہیں انکی کنفیوژن دور کرونگا۔ پی سی بی کا دس روزہ کیمپ اس طرح کی تربیت کے لئے ناکافی ہے، ہر چھ ماہ بعد اس قسم کی ٹریننگ کرانی چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ایبٹ آباد کیمپ اور چمپئنزٹرافی میں بھی باولرز کی مدد کرینگے۔ شادی کےحوالےسےپوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انکا شادی کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے لیکن جلد شادی کرلوں گا۔