فاسٹ باولرز کا تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام فاسٹ با¶لرز کا تربیتی کیمپ آج سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ سابق فاسٹ با¶لر وسیم اکرم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے با¶لنگ کوچ محمد اکرم کی زیرنگرانی 10 روز تک تربیت حاصل کرینگے۔ کیمپ میں جن فاسٹ باولرز کو بلایا گیا ہے ان میں وہاب ریاض، ضیاءالحق، محمد آفتاب، راحت علی، محمد عرفان، جنید خان، صدف حسین، حماد اعظم، احمد جمال، احسان عادل، محمد طلحہ، بلاول بھٹی، عمران خان، تابش خان، انور علی، عزیز اﷲ اور عطا اﷲ شامل ہیں۔