سلیکشن کمیٹی کو حتمی ٹیم تشکیل دینے میں مشکل نہیں ہو گی: مصباح الحق

کراچی (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی ایک مثبت عمل ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ تشکیل دینے میں سلیکشن کمیٹی کو مشکل نہیں ہوگی۔ وہ قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں قومی تربیتی کیمپ کا ہمیں فائدہ ہوگا ۔کھلاڑیوں کی انجری کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت ہوئی تو کسی بھی کھلاڑیوں کو طلب کیا جا سکتا ہے۔