انڈر 14 سوئمنگ چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب آج ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹر پراونشل انڈر 14 سوئمنگ چےمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب آج 4 بجے ماڈل ٹاون سوئمنگ پول میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب ہونگے۔ تقریب کے دوران سوئمنگ چےمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔