بلائنڈ کرکٹ کلب کےلئے23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ سال جنوری میں ہونے والے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے تاہم ایونٹ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ اوکاڑہ میں لگایا گیا جس میں ملک بھر سے 34 نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا اور ٹیم کے انتخاب کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔