ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ، فیصل آباد وولوز مین راونڈ میں نہ پہنچ سکی

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ، فیصل آباد وولوز مین راونڈ میں نہ پہنچ سکی

چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک) فیصل آباد وولوز ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں مسلسل دوسری شکست کے بعد مین را¶نڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ کوالیفائنگ را¶نڈ کا آخری میچ کل کھیلے گی۔ فیصل آباد وولوز نے 5 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق 56 رنز ناٹ آ¶ٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حیدرآباد سن رائزرز نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان شیکھر دھون 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی چیمپئن اوٹاگو نے سری لنکن کندوراتا مورونز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ کندوراتا مورونز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔اوٹاگو نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ سری لنکن چیمپئن کندوراتا مورونز بھی مسلسل دو شکستوں کے بعد مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی۔ آج آرام کا دن ہے۔