قومی جونیئر ٹیم کے کوچ‘ کھلاڑی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعز م

قومی جونیئر ٹیم کے کوچ‘ کھلاڑی سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعز م

لاہور (چودھری اشرف/سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچز اور کھلاڑیوں نے سلطان جوہر ٹورنامنٹ کو جونیئر ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔نوائے وقت سروے میں جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر کھلاڑیوں کے تجربہ میں اضافہ کے لئے یورپ کا بھی دورہ کرایا ہے۔کوچ انجم سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں سے اچھے نتائج کی توقع ہے ۔ کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے قومی کھیل گراس روٹ لیول پر ترقی کی راہ پر ہے، انشااﷲ جونیئر کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ محمد توثیق کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑی پر جتنی محنت کی ہے اس کا رزلٹ فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔رضوان جونیئر کا کہنا تھا کہ جونیئر لیول پر کھلاڑیوں کو کھیل کے مواقع میسر آ رہے ہیں جس سے قومی کھیل کو ترقی ملنے میں مدد مل رہی ہے۔