فاہا سے طلاق ہو چکی، اعصام الحق نے تصدیق کر دی

فاہا سے طلاق ہو چکی، اعصام الحق  نے تصدیق کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) اعصام الحق اور فاہا کی جوڑی ٹوٹ گئی۔ ٹینس سٹار نے فاہا کو طلاق کی تصدیق کر دی۔ اعصام الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ایجنڈے میں فی الحال دوسری شادی شامل نہیں، شادی ضرور کروں گا مگر ابھی ٹینس پر توجہ دے رہا ہوں، لندن ماسٹرز کے لئے کوالیفائی کرنا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاہا سے تمام معاملات ختم ہو چکے ہیں۔ قومی ٹینس سٹار نے ایس او ایس ویلیج کا دورہ کر کے بے سہارا بچوں کے لئے سو رضائیوں کا عطیہ دیا جبکہ قوت سماعت سے محروم لڑکی خدیجہ کو آلہ سماعت کا تحفہ بھی دیا۔