سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا‘ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی گنجائش نہیں: معین خان

سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا‘ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی گنجائش نہیں: معین خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین آج سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کرینگے۔ حتمی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی سے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد حفیظ اور اسد شفیق کو ڈراپ کرنے کی تجویز ہے۔ لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن کی جگہ ذوالفقار بابر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ عمر اکمل، عمران فرحت کو شامل کیا جائےگا۔ سلیکٹرز نے 25 ستمبر سے قومی کیمپ کےلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست پی سی بی کے حوالے کر دی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان نے دورہ زمبابوے کی رپورٹ پی سی بی چیئرمین کو جمع کرا دی ہے جس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے ساتھ طرزعمل کو انتہائی اچھا قرار دیا ہے۔ معین خان نے کہا کہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے۔ کپتان مصباح الحق کی پرفارمنس میں اگرچہ کچھ خلا موجود ہے مگر انہوں نے قابو پانے کا عندیہ دیا ہے۔ محمد حفیظ قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں۔ جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں ٹیم میں تبدیلوں کی گنجائش نہیں، موجودہ 25 کھلاڑیوں کا سکواڈ ہی مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنتا رہے گا۔ کچھ کھلاڑیوں نے پرفارم نہیں کیا ان کے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرےگی۔