جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے عبدالرزاق کی پریکٹس شروع

 جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے عبدالرزاق کی پریکٹس شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل را¶نڈر عبدالرزاق نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرتے ہوئے دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی کھلاڑی نے اس بات کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد کیا۔ عبدالرزاق نے دو گھنٹے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں با¶لنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ انکا کہنا تھا کہ مکمل فٹ ہوں ۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں موقعہ ملا تو جیت میں اہم کردار ادا کروں گا۔