اولمپک کونسل آف ایشیا نے پاکستان کی متوازی تنظیم کا پول کھول دیا

اولمپک کونسل آف ایشیا نے پاکستان کی متوازی تنظیم کا پول کھول دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) حکومتی آشیرباد نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے متوازی بننے والی تنظیم کی جانب سے اولمپک کونسل آف ایشیا کے لیٹر کو جعلی قرار دینے کی سازش کا پول کھل گیا۔ اولمپک کونسل آف ایشیا نے میڈیا میں آنے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک او سی اے کا لیٹر پیڈ استعمال نہیں کر سکتا ہے۔ او سی اے کی وضاحت کے بعد پاکستان کی پانچویں کھیلوں کی تنظیموں پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے جاری ہونے والے خط کی کاپی حکومتی تنظیم کے عہدیداران کو بھی موصول ہو گئی ہے تاہم وہ اس بات کی تصدیق کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔ اکرم ساہی گروپ کی جانب سے میڈیا میں ایسی خبریں شائع کرانے پر بھی او سی اے نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔